• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’آڈیشن روم سے باہر ہی ریجیکٹ ہو گیا تھا ‘‘

بھارتی فلم انڈسٹری میں راتوں رات سپر اسٹار بننے والے کارتیک آریان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں آڈیشن روم سے باہر ریجیکٹ کر کے گھر بھیج دیا گیا تھا۔

بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا کے چیٹ شو میں کارتیک آریان نےاپنے کیریئرکے آغاز میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ وہ ایک پرفیوم کے اشتہار کے لیے آڈیشن تھا ،اور میرے لیے پہلا تجربہ تھا، مجھے آڈیشن روم کے باہر سے ہی ریجیکٹ کر دیا گیاتھا۔‘‘


فلم ’ سونو کی ٹیٹو کی سویٹی‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے کارتیک نے بتایا کہ جب وہ بھارتی شہر گوالیئر سے اپنی قسمت آزمانے ممبئی آئےتو اُن کے پاس رہنےکے لیے مناسب جگہ بھی نہیں تھی، وہ 12 لڑکوں سمیت ایک ہاسٹل میں رہتے تھے۔

28 سالہ خوبرو کارتیک آریان نے مزید کہا کہ میں نے بہت سارے آڈیشن دیے اورکئی بار ’ ناٹ فٹ ‘ سننے کو ملا ، میں جب بھی آڈیشن کے لیے کہیں جاتا تھاتو میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے اور ٹکٹ کے بغیر ہی ٹرین میں سفر کرتا تھا۔


واضح رہے کے کارتیک آج کل 2009 میں بننے والی فلم ’ لو آج کل ‘ کے سیکوئل ’ لو آج کل 2‘ میں مصروف ہیں ، جس میں اُن کے ساتھ بھارتی پٹودی خاندان کے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان رومانوی کردار اداکرتی نظر آئیں گی۔


فلم اگلے سال 14 فروری کو ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر ریلیز کی جائے۔

تازہ ترین