• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمانڈر یو ایس نیو سینٹ کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات


کمانڈر یو ایس نیو سینٹ اور کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورس وائس ایڈمرل جیمز میلائے کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کےامور اور دو طرفہ بحری تعاون پر بات چیت ہوئی، ملاقات میں       بحر ہند میں سکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا -

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے امن مشق 19 میں امر یکا کی شرکت پر مہمان کا شکریہ ادا کیا۔

پاک بحریہ 2004 سے کمبائنڈ میری ٹائم فورس کا حصہ رہی ہے -

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ گیارہ مرتبہ اور ٹاسک فورس 151 کی کما نڈ آٹھ مرتبہ کر چکی ہے ،ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ اس وقت پاکستان بحریہ کے پاس ہے ۔

تازہ ترین