• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سیاسی پارٹی جنتا دل یونایئٹد کےترجمان اجے الوک کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کی آل انڈیا ٹرینا مول کانگریس کی چیف منسٹر ممتا بینر جی کی سربراہی میں تیزی سے منی پاکستان بننے جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنتا دل پارٹی کے ترجمان نے بھارتی مغربی بنگال کی سیاست دان ممتا بینرجی پر الزام لگایا ہے کہ وہ مغربی بنگال کو بڑی خاموشی اور تیزی سے منی پاکستان میں بدل رہی ہیں، اور بہاریوں کو بڑی تیزی سے نکا لا جا رہا ہے۔

اجے الوک کا کہنا ہے کہ ممتا بینر جی نے بہار کے ہم منصب نیتیش کمار کو علیحدہ علیحدہ 4 ریاستوں میں اسمبلی کے انتخابات کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جنتا دل پارٹی کے ترجمان اجے الوک نے کہا کہ ممتا بینر جی کو اپنی غلطیوں سے باز آنا ہوگا اور اسے اپنی ریاست کو منی پاکستان بنانے سے روکنا ہوگا، ان کی شکر گزاری میں ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ مغربی بنگال میں کس طرح بہاریوں پر حملے کیے جا رہے ہیں اور انہیں ریاست سے نکلنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

اجے الوک نے مزید کہا کہ ممتا جی کو یاد رکھنا چاہیے کے ان کی ریاست میں بہاریوں کو زبردستی ریاست سے بے دخل کیا جا رہا ہے اور یہ سب اُ ن کو معلوم ہے، انہوں نے کہا کہ ممتا مغربی بنگال میں فساد پھیلا رہی ہیں اور جن لوگوں کو آپ اپنی ریاست سے نکلنے پر مجبور کر رہی ہیں وہ بنگالی نہیں روہنگئن ہیں۔

تازہ ترین