• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس ایمنسٹی کیلئے 5 ہزار افراد نے درخواست دے دی، ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے لئے 5ہزار افراد نے درخواست دے دی ہے۔

ایک بیان میں ایف بی آر نے دعویٰ کیا کہ ایمنسٹی اسکیم کے لئے درخواست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ایف بی آر نے 40ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز لازمی رجسٹر کرانے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے اسٹیٹ بینک ایک یا دو دن میں سرکلر جاری کرے گا۔

ایف بی آر کے مطابق بانڈز رجسٹر ہونے سے ایمنسٹی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

ایف بی آرنے مزید کہا کہ مہنگی کاریں خریدنے اورفضائی سفر کرنے والوں کا ڈیٹا حاصل کر لیاگیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق بینک بھی 15 جون تک تمام ڈیٹا ایف بی آر کو فراہم کردیں گے۔

ایف بی آر نے کہا کہ ہمارے پاس 40لاکھ افراد کا ڈیٹا موجود ہے، ہر شخص نادرا کے پاس موجود اپنا معاشی ڈیٹا 500روپے دے کر حاصل کر سکتا ہے۔

تازہ ترین