• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’رات نیا پاکستان بننے لگا تھا کہ آواز بند ہوگئی ‘

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ رات خطاب میں نیا پاکستان بننے لگا تھاکہ اچانک آواز بند ہوگئی۔

ظفر وال میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو ہدف تنقید بنایا۔


انہوں نے کہا کہ معاف کرائے گئے قرضوں کی تحقیقات صرف گزشتہ 10 برس کی کیوں؟ وجہ صرف یہ ہے کہ اس سے پہلے لاڈلے کے آقا کی حکومت تھی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ 300 کنال میں رہنے والا ایک لاکھ ٹیکس دے کر عوام سے ٹیکس مانگ رہا ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ کسی ایف بی آر میں جرات نہیں کہ ٹیکس کم دینے پر اسے کٹہرے میں کھڑا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ رات خطاب میں نیاپاکستان بننے والا ہی تھا اچانک آوازبند ہوگئی، نالائق اعظم عوام کو مشکل میں ڈال کر لندن بھاگ جائےگا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ خان صاحب مہنگائی بڑھنے کے سوال پر جواب دیں گے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو گرفتار کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیازی کی حیثیت نہیں این آر او دینے کی، چند دن بعد خود این آر او مانگے گا،اب رونا دھونا نہیں چلے گا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف نا جھکنے کی سزا بھگت رہے ہیں ، پورے ملک کے لئے ایک قانون اور لاڈلے کےلئے دوسرا قانون ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس شخص کی جرات دیکھو ججوں کے خلاف ریفرنس بھیجتا ہے۔

تازہ ترین