• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل شدید تنقید کی زد میں رہنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ورلڈ کپ میں اب تک شاندار بولنگ کرکے اپنے حوالے سے تمام خدشات کو غلط ثابت کردیا ہے۔

محمد عامر نے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف میچ میں کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے تیس رنز کے عوض پانچ وکٹیں لیں۔

یہ اس ٹورنامنٹ میں کسی بھی بولر کی اب تک کی سب سے بہترین بولنگ پرفارمنس ہے جس کے ساتھ محمد عامر نے ورلڈ کپ دو ہزار انیس میں اپنی مجموعی وکٹوں کی تعداد بھی دس کرلی ہے، وہ اس وقت ٹورنامنٹ کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر ہیں۔

شاندار کارکردگی دکھانے والے محمد عامر ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے عبوری اسکواڈ میں شامل نہیں تھے، کیوں کہ چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد سے چودہ اننگز میں محمد عامر صرف پانچ وکٹ لے سکے تھے۔

انہیں سلیکٹرز نے انگلینڈ سے سیریز کے اسکواڈ میں یہ کہہ کر شامل کیا تھا کہ اگر انہوں نے کارکردگی دکھائی تو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

انگلینڈ کیخلاف انہیں صرف اوول کے پہلے ون ڈے میں موقع ملا جو واش آوٹ ہوگیاتھا لیکن اس کے باوجود بھی انہیں بولنگ کی ناتجربہ کاری کی وجہ سے ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ ملی۔

 محمد عامر نے اب تک ورلڈ کپ میں پاکستان کے تمام میچز میں شاندار بولنگ کرکے یہ ثابت کردیا کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا۔

تازہ ترین