• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے آسٹریلیا کیخلاف ورلڈ کپ میچ میں شاداب خان کو ڈراپ کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ٹیم چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنا چاہتی تھی اور ساتھ ساتھ بیٹنگ پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا تھا اس لئے شاداب کو ڈراپ کیا گیا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ابتدائی تیس اوورز میں پاکستان نے اچھی بولنگ نہیں کی ، جن ایریاز میں گیند کرانا تھی ان ایریا ز میں گیند نہیں کرائیں جس کی وجہ سے پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان نے میچ کے دوران کھیل کے تینوں شعبوں میں غلطیاں کیں۔

سرفرازاحمد نے کہا کہ وکٹ دو سو ستر، دو سو اسی کا تھا ، آخری بیس اوورز میں پاکستا ن نے آسٹریلیا کو روک لیا تھا لیکن بیٹنگ میں پارٹنرشپ نہ ملنے کی وجہ سے ٹیم ہدف تک نہیں پہنچ سکی ۔ بیٹسمین سیٹل ہوجانے کے بعد آرام سے وکٹ گنوائیں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان فرق فیلڈنگ تھا، بڑی ٹیموں سے جیتنا ہے تو ایسی غلطیاں نہیں ہونی چاہیے۔

سرفراز نے امید ظاہر کی کہ انڈیا کیخلاف میچ میں پاکستانی ٹیم بہتر کھیل پیش کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ آج عامر اور وہاب ریاض کی کارکردگی مثبت پہلو رہے۔

تازہ ترین