• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ماضی کے عظیم فاسٹ بولر و آل رائونڈر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میں ٹیم سلیکشن سے خوش نہیں تھا،وکٹ جیسی بھی ہو مین بولر کو ڈراپ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

پاکستان کی آسٹریلیا سے شکست کے بعد جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ شاداب کو ڈراپ کرنا ایسا ہی تھا جیسے آسٹریلیا شین وارن کو ڈراپ کرتا۔

انھوں نے کہا کہ فیلڈنگ میں ٹیم کافی سست نظر آئی،کپتان وکٹ کے پیچھے سے کتنا ہی بولے ،بیٹگ میں بھی پارٹنرشپ نہیں بن پائیں ،وہاب اور حسن نے بتایا کہ وکٹ پر رک کر کیسے رن بناتے ہیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ایک موقع پر امید جاگی تھی، لیکن ایک وکٹ کا ہی فرق تھا،امام الحق  کو لیگ سائیڈ پر جاتی گیند پر پریکٹس کرنا ہوگی، امید ہے امام الحق اپنی غلطی سے سبق سیکھیں گے۔

حسن علی کا وکٹیں نہ لینا تشویش کی بات ہے،اس کو لائن اور لینتھ کے ساتھ بولنگ کرنا ہوگی، ٹی ٹوئنٹی والی بولنگ ون ڈے میں نہیں ہوتی،بھارت کیخلاف پاکستان کی ٹیم پریشر میں ہوگی ،بھارتی ٹیم ہر شعبے میں اچھا پرفارم کررہی ہے، پاکستان کو جان مارنا ہوگی،اب بھی دیر نہیں ہوئی، سبق سیکھیں اور اچھا کھیلیں۔

تازہ ترین