• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ 5 وکٹیں لینے پر خوش ہوں، لیکن میچ جیت جاتے تو زیادہ خوشی ہوتی۔

قومی فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ اس وکٹ پر بس ایریا ہٹ کرنے کی بات تھی، اب ہمیں ہر میچ جیتنا ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔

محمد عامر کا کہنا ہے کہ اگر ہم مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے تو میچز ضرور جیتیں گے۔


واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں محمد عامر نے آسٹریلیا کے خلاف 30 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے ہرا دیا۔

تازہ ترین