• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ پاکستان کے سابق اسٹار پلیئر شاہد آفریدی کے فین نکلے،یوراج نے شاہدآفریدی کا دنیا بھر کے سامنے شکریہ اداکیا اوران کے متعلق اپنی سوچ کا اظہار بھی کیا۔

سوشل میڈیا پر یوراج نے آفریدی کے لئے پیغام میں لکھا کہ کانپور میں بوم بوم آفریدی کی 40 گیندوں پر سنچری کو وہ کبھی نہیں بھلا سکتے۔

یوراج سنگھ نے شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہم دونوں نے بہت سے اہم میچز اور بڑے ٹورنامنٹ ساتھ کھیلے ہیں ۔

یوراج سنگھ نے رواں ماہ کی 10 تاریخ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس پر شاہد آفریدی نے ان کے لئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین