• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے خلاف اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کب ہو گی، رکن قومی اسمبلی اور سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے بتا دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان نے مجھے پیغام دیا ہے کہ وہ 15 جون کو مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر کے اے پی سی کی تاریخ کا تعین کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان 20 جون کے بعد اے پی سی کا انعقاد چاہتے ہیں۔

تازہ ترین