• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے غریب مکاؤ بجٹ پیش کیا،مسترد کرتے ہیں،پیپلزپارٹی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے رہنماوں نے کہا ہے کہ احتساب کے لیئے کمیشن صرف دس سال کے لئے نہیں بلکہ آمروں کے دور کا بھی احتساب کیا جائے۔دس سال کیوں پیچھے جائیں شوکت عزیز اور حفیظ شیخ بھی رگڑے میں آئیں گے ہم تو خوش ہیں، سندھ کے مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ، سعید غنی اور ناصر شاہ سمیت دیگر وزراء نے بدھ کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کردیا ہے پیپلزپارٹی کے صوبائی وزراء کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ کا ذکر کرکے سلیکٹیڈ حکمرانوں نے غریب مکاؤ بجٹ پیش کیا، پیپلز پارٹی نے این آر او مانگا اور نہ کسی این آر او کی ضرورت ہے آپ نے اپنے دس ماہ میں جو تباہی کی ہے اس کی بھی تحقیقات کریں ، آپ کے اردگرد بیٹھے لوگ نواز شریف کے دائیں بائیں بیٹھے تھے ان کے خلاف انکوائری سے شاید ان کی چیخیں نکل جائیں گرفتاریوں کی پیش گوئیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ انکے پیچھے پی ٹی آئی ہے،کمیشن بنانا ہے تو1999سے بنائیں، احتساب سے کس نےروکا ہے احتساب ہوانتقام نہیں ہونا چاہئیےجھوٹےمن گھڑت اورجعلی کیسز ہیں امید ہیں عدالتوں میں ہم سرخرو ہونگے وہ پیسے اکاونٹس سےگئےجن کاریکارڈ ہمارے پاس ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنان جیلوں سےڈرنےوالےنہیں ہیں، جیالے قیادت کے فیصلے کو تسلیم کریں گے زرداری پیپلز پارٹی کے ہی نہیں ریاست کے لیڈر ہیں۔

تازہ ترین