• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ اور دیگر واقعات میں ایک شخص جاں بحق،خاتون سمیت 5زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی،تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد تھانے کی حدودبندھانی کالونی میں علی الصباح گلی سے ایک شخص کی گولی لگی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 35سالہ محمد عارف ولد محمد حسین کے نام سے کی گئی ہے ،اوربندھانی کالونی گلی نمبر6مکان نمبر 19/1میں رہائشی، جامعہ کالاتھ کے قریب ایلمونیم شیٹ کی دکان تھی اور 8ماہ قبل شادی ہوئی تھی ،پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کے اہل خانہ نے بیان دیا ہے کہ مقتول گھر پر سو رہا تھا کہ صبح 4بجکر 15منٹ پرموٹرسائیکل پر سوار دو افراد گھر پر آئے توعارف باہر گیا تو ملزمان نے اسے شرٹ پہنے اور موبائل فون ساتھ لانے کا کہا اور جب وہ دوبارہ باہر آیا تو اسے ساتھ لے گئے کچھ دیر تک جب وہ گھر واپس نہیں آیا تو اہل خانہ نےاسکی تلاش کی اور گھر کی عقبی گلی سے اسکی گولی لگی لاش ملی،پولیس نے مقتول کے والد محمد حسین کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 156/19درج کر لیا ہے،سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے ایوب گوٹھ میں نامعلوم سمت سےآنے والی گولی سے 22سالہ نازمین دخترشیر حسن زخمی ہوگئی، ناظم آباد نمبر 4میں نامعلوم مسلح ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 32سالہ نوید ولد ادریس کو گولی مار کر زخمی کردیا، لانڈھی منزل پمپ کے قریب نامعلوم ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر چھری کے وار کرکے 25سالہ اسماعیل ولد علی کو زخمی کردیا ، مائی کلاچی روڈ پرانا حاجی کیمپ کے قریب نامعلوم ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر چھری کے وار کرکے 35سالہ خان بہادر ولد شان محمد کو زخمی کردیا، ماڑی پور روڈ سرمست مزار کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 38سالہ گلزار احمد ولد مہربان زخمی ہو گیا ۔
تازہ ترین