کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی ہدایت پردہلی گیٹ لاہور کے علاقے میں کسٹمز پریونٹیو کا چھاپہ 10کروڑ روپے مالیت کا 60ٹن اسمگل شدہ بھارتی اور دیگرغیر ملکی کپڑا ضبط کر لیا ،کسٹمز ذرائع کے مطابق چیئرمین کی ہدایت پر ممبر کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیوں کو تیز کر دیا ہے ،اس مقصد کے لیے خفیہ اطلاع کے نظام کو موثر بنایا گیا ہے جس کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔