• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کی کردار کشی پر نجی چینل کو 10لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے 23؍ مئی 2019ء کو چیئرمین نیب کی کردار کشی پر مبنی مواد نشر کرنے اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر نجی چینل پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ غیرتصدیق شدہ مواد نشر کرنا پیمرا ترمیمی ایکٹ کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی ہے۔ نیوز ون میسرز ایئر ویوز میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ پیمرا کو شخصی سماعت اور نوٹس کے تحریری جواب میں اطمینان بخش جواب دینے میں ناکام رہا ہے۔ اس کے علاوہ چینل چیئرمین نیب کی کردار کشی اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے نشر کئے گئے مواد کے بارے میں تسلی بخش جواب نہیں دے سکا جو کہ پیمرا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے جس کے باعث مذکورہ چینل کو دس لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے، جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ چینل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ادارہ جاتی سطح پر ایڈیٹوریل کمیٹی تشکیل دے اور کوئی بھی مواد نشر کرنے سے پہلے پیمرا قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

تازہ ترین