• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ کا بنیادی ڈھانچہ آئی ایم ایف سے معاہدوں کی عکاسی ہے، آئی پی آر

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمزنے بجٹ پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محصولات میں 33 فیصد اضافے کا ہدف معاشی شرح نمو کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں ،بجٹ کا بنیادی ڈھانچہ آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدوں کی عکاسی کرتا ہے ،نظر ثانی شدہ 2018-19 کے ریونیو ہدف مزید 33 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ لہذا ریونیو کے اس ہدف کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔آئی پی آر نے اپنے حقائق نامہ میں اس خدشے کا ظہار کیا ہے کہ محصولات میں اضافے کے باوجود مالی خسارے کا تخمینہ جی ڈی پی کے 7.1 فیصد سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے ۔ حقائق نامے میں یہ بتایا گیا ہے کہ اخراجات کو پورا کرنے کیلئے ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین