• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہواوے کا بغیر ڈرائیور کے چلنے والی خود کار گاڑیاں بنانے کیلئے کار ساز کمپنیوں کے ساتھ اشتراک

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا کی بڑی ٹیلی کام کمپنیوں میں سے ایک چائنیز کمپنی ہواوے نے بغیر ڈرائیور چلنے والی گاڑیاں بنانے کیلئے ملکی و غیر ملکی کار ساز کمپنیوں کے ساتھ اشتراک قائم کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، چائنا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی اِس وقت شدید امریکی دبائو کا شکار ہے کیونکہ امریکی کمپنیوں کو ہواوے کو ٹیکنالوجی اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کرنے سے روک دیا گیا ہے کیونکہ امریکا اور چین کے درمیان شدید تجارتی جنگ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ہواوے ممکنہ طور پر ٹیلی کام انڈسٹری سے بھی آگے کا سوچ رہی ہے۔

تازہ ترین