• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ میں متنازع بل کیخلاف احتجاج،پارلیمنٹ پر چڑھائی

کراچی (نیوزڈیسک)ہانگ کانگ میں متنازع بل کیخلاف شہریوں کا احتجاج شدت اختیار کرگیا،شہریوں نے احتجاج کے دوران پارلیمنٹ پر چڑھائی کردی ،جسے روکنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیوں کا ستعمال کیا جس سے مظاہرین کے زخمی ہونے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں شہری چین میں ٹرائل کے متنازع بل کے خلاف شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ متنازع بل کے خلاف مظاہرین کا ہانگ کانگ کی سڑکوں پر راج رہا اور بڑی تعداد میں قانون ساز کونسل کے سامنے لوگ احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے۔شہریوں نے قانون سازکونسل کےسامنےلگائی گئی رکاوٹیں ہٹادیں۔

تازہ ترین