• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’مجھے کچھ ہوا تو تباہی پھیلا دوں گا‘‘، میک کیفی نے کرپٹ امریکی حکام اور سی آئی اے والوں کو بے نقاب کرنیکی دھمکی دیدی

کراچی (نیوز ڈیسک) معروف اینٹی وائرس کمپنی میک کیفی کے بانی، برطانوی امریکی کمپیوٹر پروگرامر اور کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی حامی کاروباری شخصیت جان میک کیفی نے خبردار کیا ہے کہ اگر غیر ادا شدہ ٹیکسوں کے معاملے پر امریکی حکومت انہیں دھمکیاں دیتی اور ہراساں کرتی رہی تو وہ کرپٹ امریکی حکام اور سی آئی اے ایجنٹوں کو بے نقاب کرکے تباہی پھیلا دیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، میک کیفی کا کہنا تھا کہ ان کے پاس لاتعداد فائلیں موجود ہیں جن میں امریکی حکام اور ان کے اتحادیوں کی کرپشن کے ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ فائلیں طویل عرصہ سے جمع کر رہا ہوں، میرے پاس کرپٹ امریکی حکام کے نام اور مخصوص معلومات موجود ہیں، مجموعی طور پر جمع کردہ ڈیٹا کا سائز 31؍ ٹیرا بائٹ ہے جن میں ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ کون کون سے عہدیدار منشیات کی اسمگلنگ، رشوت لینے اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امریکا کے 25؍ ارکان کانگریس اور 5؍ سینیٹر ایسے ہیں جو 2020ء کے الیکشن میں دوبارہ حصہ لیں گے، ان افراد کو الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہئے اگر ایسا نہ ہوا تو الیکشن کے دن انہیں اپنے عہدوں سے نکالا جائے گا۔

تازہ ترین