• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ، پاکستان کی بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ میں ناقص کارکردگی، آسٹریلیا 41رنز سے کامیاب

کراچی(نیوز ڈیسک)ورلڈ کپ‘پاکستان کی بیٹنگ ‘بولنگ‘ فیلڈنگ میں ناقص کارکردگی‘ آسٹریلیا41رنز سے کامیاب ہوگیا۔محمدعامر کی 30رنز کے عیوض 5وکٹیں بھی عالمی چیمپئن کو 300رنز بنانے سے نہ روک سکی‘پاکستان نے کئی کیچز چھوڑے‘جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے شاندار سینچری اسکور کی۔ٹائونٹن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔عالمی چیمپئن پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49اوورز میں 307رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 45اعشاریہ4اوورز میں 266رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے کیریئر کی بہترین بالنگ کرتے ہوئے 10اوورز میں صرف 30رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کیں ۔تاہم کوئی دوسرا بولر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا ۔شاہین شاہ آفریدی نے 70رنز دے کر دو ، جب کہ حسن علی نے 67رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنز نے 107 جب کہ کپتان ایرون فنچ نے 82رنز بنائے۔جواب میں پاکستان کو ابتدا میں ہی فخر زمان کا نقصان اٹھانا پڑا جو بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 53، محمد حفیظ نے 46، وہاب ریاض نے 45، سرفراز احمد نے 40 اور حسن علی نے 32رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کمنز نے 3 جب کہ اسٹارک اور رچرڈ سن نے دودو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ڈیوڈ وارنز کو سینچری بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تازہ ترین