• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلاف کی روایات کاتسلسل قیامت تک جاری رکھیں گے،شہید پاکستان کانفرنس

لاہور(نمائندہ جنگ) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام ہونیوالی شہید پاکستان کانفرنس کے اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی ؒ نے دہشت گردی کیخلاف دنیا میں پہلا فتویٰ دیکر ثابت کیا کہ پاکستانی پرامن قوم ہیں، نہتے عالم دین نے تاریخ ساز فتویٰ دیکر دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی، یہی جامعہ نعیمیہ کا بیانیہ ہے، اسلاف کی روایات کاتسلسل روز قیامت تک جاری رکھیں گے، ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر علامہ راغب حسین نعیمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒکے خود کش حملوں کے حرام ہونے کے فتوی نے دہشت گردوں کے کھوکھلے بیانیہ کو ہلاکررکھ دیا ۔کانفرنس میں پیر رفیق احمد مجددی، پیر اعظم معصومی، صاحبزادہ رضائے مصطفی، مولانا غلام محمد سیالوی، ڈاکٹر رفیق احمد، علامہ قاسم علوی، ڈاکٹر حسیب قادری، پیر ذوالفقار احمد ہاشمی، مولانا شریف الدین قذافی سمیت نعیمین ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے بھی شرکت و خطاب کیا۔
تازہ ترین