• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں عوام اورچھوٹے تاجر زیادہ متاثرہوئے ،امیر العظیم

لاہور ( نمائندہ خصوصی) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اور امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ہدایت پر تیار کیا جانا والا بجٹ عوام پر خود کش حملہ ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں معمولی اضافہ شرمناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ بجٹ میں سب سے زیادہ عوام اور چھوٹے تاجر متاثر ہوئے ہیں۔مزید برآںامیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی غلامی نے حکمرانوں کو قوم کا خون چوسنے پرلگا دیا ہے ۔ وفاقی بجٹ میں بھی موجودہ حکمرانوں نے قوم کو مایوس کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر گذشتہ روز انہوں نے16جون کو مال روڈ پر ہونے والے عوامی مارچ کے حوالے سے پریس کلب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرقیصر شریف ، صہیب شریف ، ضیاءالدین انصاری ، چوہدری محمود الاحد ، عبدالعزیز عابد سمیت ودیگر قائدین نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ 16 جون بروز اتوار کومال روڈ پر آئی ایم ایف کی غلامی ، معاشی بدحالی ، کمر توڑ مہنگائی اور عوام دشمن بجٹ کے خلاف عوامی مارچ میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔
تازہ ترین