آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات14؍ ذیقعد1440ھ18؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی لاہور کی صدر نرگس خان اور جنرل سیکرٹری سونیا خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ گیارہ سال کی بے گناہ قید کے دوران بھی ہمارے لیڈر آصف علی زرداری پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات ثابت نہ ہو سکے اور اب بھی ان کا دامن صاف ہے وقت بتائے گا کہ نیب خود انہیں کلین چٹ دے گا اور وہ ایک مرتبہ پھر عدلیہ سے بھی باعزت بری ہوں گے۔وہ پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام مال رود چیئرنگ کراس میں لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کررہی تھیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں بلند وبانگ دعوے خوشنما وعدے اور عوام کو جو سبزباغ دکھا کر تحریک انصاف حکومت میں آئی تھی بجٹ میں اس نے اپنی ان سب باتوں کی خود ہی نفی کردی ہے تحریک انصاف کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کی مقبولیت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔ انہوں نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہاکہ حکومت کے وسائل اپنے ہیں نہ پالیسیاں ، بجٹ سے کشکول کا سائز بڑا اور خودکشیوں میں اضافہ ہو گا ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں