• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاضی فائز جوڈیشل کونسل کے سامنے پیش ہوکر سرخروہوں‘سلیم اختر ایڈووکیٹ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بلوچستان کے نائب صدر سید سلیم اختر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کے موقع پربلو چستان کے حالات کے پیش نظر کو ئی ہڑتال یا ریلی نہیں نکالنی چا ہیے بلکہ سپر یم جو ڈیشل کونسل کے حتمی فیصلے تک انتظار کر نا چا ہیے،اس وقت ملک بھر کے تمام ادارے احتسا بی عمل سے گزر ہے ہیں ملک وقوم کی خا طرضروری ہے کہ شفاف احتساب ہو یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل شروع ہوا ہے جو خوش آئند ہے اگر یہ احتسابی عمل رک گیا تو پھر کبھی احتساب کا موقع نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ ریفر نس کو بعض حلقے سیا سی رنگ دینے کی کو شش کر رہے ہیں لیکن ملک میں تمام اداروں میں خو د احتسابی کا عمل جا ری رہنا چا ہیے اورحتمی فیصلے کا انتظار کرنا چا ہیے ہم سپریم جو ڈیشل کو نسل پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہیں معزز جج اپنے خلاف الزما ت پر سپریم جو ڈیشل کو نسل کےسامنے پیش ہوکر سر خروہوں۔  
تازہ ترین