• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچلاک میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیاجائے‘ اے این پی

کوئٹہ(آن لائن)اے این پی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیاء،جنرل سیکرٹری نذر علی پیر علی زئی،ارباب غلام کاس اوراخلاق بازئی نے مشترکہ بیان میں کچلاک وگردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج میں کمی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کچلاک ومضافات کے علاقوں میں کیسکو حکام کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے اوررہی سہی کسر وولٹیج میں کمی نے پوری کردی ہے بجلی نہ ہونے کے باعث گھریلوصارف کو مشکلات جبکہ کاروبار امور ٹھپ ہوکررہ گئے ہیں علاقائی سطح پر کیسکو حکام کو بار بار متنبہ کرنے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیاجارہاہے صارفین بل جمع کرانے کے باعث بجلی سے محروم اورذہنی کوفت کا شکار ہیں رہنمائوںنے کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ جلد نہ کیاگیاتو اے این پی متعلقہ حکام کیخلاف احتجاج پر مجبورہوگی اس لیے کیسکو چیف ودیگر حکام صورتحال کا نوٹس لیں۔
تازہ ترین