آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات14؍ ذیقعد1440ھ18؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولہ ایکڑ میدانی سے لاش برآمد ،موت زیادہ نشہ کرنے کے باعث ہوئی،ڈاکٹر ز

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)گلستان روڈ سولہ ایکڑسے لاش برآمد،پولیس کے مطابق کینٹ پولیس کو بدھ کی صبح اطلاع ملی تھی کہ گلستان روڈ سولہ ایکڑ میں ایک لاش پڑی ہوئی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی جہاں لاش کی شناخت عباس علی کے نام سے ہوئی جو مری آباد کا رہائشی تھا پولیس نے بتایا کہ لواحقین کے مطابق عباس علی نشے کا عادی تھا اور چند روز قبل ہی مائیلو ٹرسٹ سے علاج کراکر واپس آیا تھامنگل کی شام کو گھر سے ڈیم کی جانب گیا تھا جو رات گھر واپس نہیں آیا ڈاکٹر ز نے بتایا کہ زیادہ نشہ کرنے کے باعث موت واقعہ ہوئی ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دیا گئی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں