• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم آج ٹاؤنٹن سے بس میں چار گھنٹے کا سفر کر کے مانچسٹر پہنچے گی ۔

گزشتہ روز کرکٹ ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دی تھی۔


مانچسٹرپہنچنے کے بعد قومی ٹیم آج آرام کرے گی، جمعہ کی صبح اور ہفتے کی دوپہر پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منعقد ہوگا ۔

قومی ٹیم اتوار کو مانچسٹر میں روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ کھیلے گی۔

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ابتدائی چار میں دوسرا میچ ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم کا سفر مزیدمشکل ہوگیا ہے لیکن سیمی فائنل کھیلنے کے لئے پاکستانی ٹیم کو اگلے پانچ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔

سرفراز احمد نے بھی اعتراف کیاکہ اگر ہم نےبڑی ٹیموں کو ہرانا ہے تو کم سے کم غلطیاں کرنا ہوں گی۔

دوسری جانب مانچسٹر میں پاکستان اور بھارت کے مقابلے پر خطرات کے بادل منڈلارہے ہیں۔بارش نے بھارتی کرکٹ ٹیم کا بھی پیچھا شروع کردیا۔ ناٹنگھم میں مسلسل دو دنوں سے بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے بدھ کو کوہلی الیون کو ہونے والے دو پریکٹس سیشنز منسوخ کرنا پڑے۔

تازہ ترین