• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی اسٹار جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ پہلی بار ایسی فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے جس کا اختتام دونوں کی موت پرنہیں ہو گا۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون نےسابق کھلاڑی ’ کپل دیو‘ پر بننے والی فلم ’83‘ کی ٹیم کو پچھلے دنوں جوائن کیا اور سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان کا شکریہ ادا کیا۔

فلم ’ 82 ‘ میں دپیکا کے شوہر کا کردار ادا کرنے والے رنویر سنگھ نے دپیکا پڈوکون کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے فلم کی اسٹوری سےمتعلق انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ’ ’ اور اس بار ہم آخر میں نہیں مریں گے۔‘‘


واضح رہے دیپ ویر نے شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے ایسی متعدد فلموں میں کام کیا ہے جس کے اختتام پر دونوں میں کوئی ایک یا دونوں ہی مر جاتے ہیں۔

ان میں ’ پدماوت‘ ، ’ رام لیلا ‘ اور باجی راؤ مستانی‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں شامل ہیں۔

دیپ ویر شادی کے بعدپہلی مرتبہ فلم ’ 83‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے جارہے ہیں جس کا اختتام دونوں کی موت پر نہیں ہو گا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈمپل گرل نے اس فلم میں اپنے شوہر رنویر سنگھ کے مقابل کام کرنے کے لیے 14 کروڑ کا معاضہ لیا ہے۔ فلم اگلے سال 10 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین