• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ہم تو جیل میں ہیں اب خان صاحب کچھ کرکے دکھائیں ‘

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اب تو ہم سب جیل میں ہیں، اب تو خان صاحب کچھ کرکے دکھائیں۔

پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کی۔


اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نےکہاکہ ایک صوبے میں ابھی تک میٹرو نہیں بن سکی ایک کمیشن اس کے لئے بھی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے ہم اس کے حق میں ہیں، خان صاحب جہازپرسیر کرتے رہے اس پربھی کمیشن بنایا جائے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ حق اور سچ سامنے آتا ہے میرے دامن پرکوئی داغ نہیں،میں نے عزت سے سیاست کی اور کریں گے۔

تازہ ترین