• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم شنگھائی کے اجلاس کے لیے بشکک پہنچ گئے


وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے کرغستان کےشہر بشکک پہنچ گئے۔

عمران خان شنگھائی تنظیم کے اجلاس سے خطاب کے علاوہ کرغزستان ،چین اور روس کے سربراہان سے ملاقاتیں کرینگے۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی عثمان ڈار بھی کرغزستان پہنچے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شرکت کررہے ہیں۔

پاکستان کے سفیرفیصل ترمزی کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کی نریندرمودی سے ملاقات طے نہیں ہے۔

تازہ ترین