آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل21؍شوال المکرم 1440ھ 25؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی بس میں روایتی شور شرابا نہیں تھا۔ پانچ گھنٹے کے سفر میں خاموشی زیادہ تھی۔

ٹیم انتظامیہ جمعہ کو مانچسٹر میں شکست کے بعد پہلی با ضابطہ میٹنگ کرے گی میچ سے تین دن قبل ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے اور جن لوگوں کے پاس ٹکٹ ہیں وہ منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں۔

ولسی اور آئی سی سی کی وارننگ کے باجود ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار بارہ جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میدان میں مقابلہ کرینگی۔

اس میچ کو دیکھنے کیلئے دونوں ٹیموں کے شائقین ایک بڑی تعداد میں مانچسٹر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، ٹکٹیں تمام فروخت ہوچکی ہیں اور بلیک مارکیٹ میں ڈیڑھ سو پاونڈز والا ٹکٹ ڈہائی سے تین ہزار پاونڈز تک میں فروخت ہورہا ہے۔

  شائقین کے جوش پر بارش پانی پھیر سکتی ہے، برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بارش کی پیش گئی ہے، صبح دس بجے سے شام سات بجے تک بارش کے چالیس سے پچاس فیصد تک امکانات ہیں۔

مانچسٹر میں بدھ کی شب سے شروع ہونیوالی بارش جمعرات کی صبح تک جاری رہی۔دوسری جانب پاکستان ٹیم آج شام ٹاونٹن سے مانچسٹر پہنچ گئی ہےجمعہ کی صبح اگر موسم نے اجازت دی تو دس سے ایک بجے تک پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن ہوگا۔

بھارتی ٹیم جمعہ کو مانچسٹر پہنچے گی۔مانچسٹر کے ہوٹل مالکان منہ مانگی قیمت وصول کررہے ہیں۔شہر میں معمول سے زیادہ رونق ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں