• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنگھائی تعاون تنظیم ڈنر،عمران خان و مودی نے مصافحہ نہیں کیا

بشکک میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں کرغزستان کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کے اعزاز میں ڈنر دیا۔

وزیراعظم عمران خان اور اُن کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے آپس میں مصافحہ نہیں کیا۔


پاک بھارت وزرائے اعظم ایک ساتھ ڈنر ہال میں داخل ہوئے۔

عمران خان اور نریندرمودی نے ہال میں داخل ہوتے ہوئے آپس میں  مصافحہ نہیں کیا، وزیر اعظم عمران خان ہال کے ایک کونے اور نریندر مودی دوسرے کونے میں تھے۔

اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پیوٹن سے غیر رسمی ملاقات ہوئی، جس میں عمران خان اور پیوٹن نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

تازہ ترین