• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد: ٹریلر اور وین میں تصادم، 4 مسافر جاں بحق، 9 زخمی

حیدرآباد میں قومی شاہراہ پر ٹریلر اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور9 زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی آصف بگیو کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر ہالہ کے قریب پیش آیا، جہاں مسافر وین اور ٹریلر میں ٹکر ہوئی۔

حادثےکے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین ہالہ سے نواب شاہ جارہی تھی۔

تازہ ترین