• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف ٹریفک حادثات میں لڑکی سمیت3افرادجاں بحق،2لاشیں ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں لڑکی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے جبکہ مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کی حدود راشد منہاس روڈ پر قائم تفریحی پارک کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل پر سواربہن بھائی کو کچل دیا ، جس کے نتیجے میں18سالہ ماویا موقع پر ہی جاں بحق اور اس کا بھائی 20سالہ بلال زخمی ہو گیا۔ ائیر پورٹ تھانے کے قریب نامعلوم گاڑی کی زدمیں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا ، جسے ایمبولنس کے زریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر دوران علاج دم توڑ دیا ، پولیس نے بتایا ہے کہ متوفی کی شناخت 67سالہ محمد اشرف ولد قلندر بخش کے نام سے ہوئی ۔نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے نیو کراچی چھڑائی اسٹاپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوا ر 22سالہ فیضی جاں بحق جبکہ 23سالہ ہمایوں زخمی ہو گیا۔مدینہ کالونی کی حدود قبرستان کے قریب گلی نمبر 7روڈ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے پولیس نے مذید بتایا کہ متوفی کی عمرتقریباً 30سال ہے اورمعلوم ہو تا ہے کہ وہ گرمی کی شدت سے اچانک گر کر ہلاک ہوا ہے نیوکراچی کے علاقے سیکٹر 5اے لعل مارکیٹ کے قریب 21سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے وجہ موت نشہ کی زیادتی قرار دی ہے ۔

تازہ ترین