• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5؍افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے احسن آباد W11بس اسٹاپ کے قریب کار سوار ملزمان نے ہیڈ کانسٹیبل عبدالمقیم پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے، زخمی کو تشویشناک حالت میں عباسی اسپتال لایا گیا، جو سہراب گوٹھ تھانے میں تعینات ہے، زمان ٹاؤن کے علاقے مین کورنگی روڈ انڈس اسپتال کے قریب نامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا، جسے ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر زخمی کی شناخت 27سالہ جواد علی ولد ثاقب علی کے نام سے ہوئی، ملیر سٹی کے علاقے غازی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل سوار 2افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی کردیا ، جنہیں ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر زخمیوں کی شناخت 25سالہ امان اللہ ولد حاجی محمد موسی اور 50سالہ بخش مراد ولد مراد کے ناموں سے ہوئی، ڈکیتی مزاحمت کے دوران زخمی ہونے والے افراد آپس میں چچا بھتیجا ہیں، لیاقت آباد کے علاقے میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 38سالہ ذیشان ولد رستم خان زخمی ہوگیا ۔

تازہ ترین