• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر معصوم علی ترمذی سپرد خاک،نماز جنازہ میں معروف شخصیات کی شر کت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید معصوم علی ترمذی کی نماز جنازہ اتوار کوبعد نمازظہر جامعہ کراچی کی جامع مسجد ابراہیم میں اداکی گئی ۔بعد ازاں انہیں جامعہ کراچی کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ نماز جنازہ اور تدفین میںجامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی ،این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی،جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر ، اساتذہ وغیر تدریسی عملے اور معروف شخصیات نے شرکت کی۔ڈاکٹر سید معصوم علی ترمذی یکم ستمبر1979تا31اگست1983ءتک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر رہے ۔

تازہ ترین