• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ عوام کا مزید خون نچوڑنے کے منصوبے کا اعلان ہے،وقار مہدی

کراچی (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ایماء پر بنایا گیا وفاقی بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا بلکہ عوام کا مزید خون نچوڑنے کے منصوبے کااعلان کردیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ اب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا جائے گا۔ عوام کے روزمرہِ استعمال کی اشیاء مہنگی کردی گئیں۔ حکومت نے بجٹ میں جو اشارے دیئے ہیں اس کے نتیجے میں دو تین مزید منی بجٹ لائے جائیں گے، جس کے بعد ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔

تازہ ترین