• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کونسل کے تحت تحائف تقسیم کئے گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کونسل کے زیر اہتمام طلبا کی جانب سے مستحق افراد میں تحائف تقسیم کیے گئے ۔ اس حوالے سے طلبا نے سہارا ویلیج،دارالسکون اور جناح اسپتال کا دورہ کیا ۔ گروپ کی سربراہی چیئر پرسن اسٹوڈنٹس کونسل ڈاکٹر غزالہ عثمان نے کی ۔ اس موقع پر طلبا نے مریضوں اور مستحق افراد سے بات چیت کرتے ہوئے ان کو درپیش مسائل معلوم کیے ۔ یاد رہے کہ جے ایس ایم یو اسٹوڈنٹس کونسل کے طلبا ہر سال مختلف فلاحی مراکز اور اسپتالوں کا دورہ کرتے ہیں ۔

تازہ ترین