• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا،حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مسلسل شدید گرمی اورہیٹ ویوز کے باوجود کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ کر کے عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔ کئی کئی گھنٹے بجلی بند ہونے سے شہری بلبلا اُٹھے ہیں،گھروں میں خواتین،بچے اور بزرگ شدید ذہنی و جسمانی اذیت سے دوچار ہیں،کے الیکٹرک اپنی روایتی نااہلی وناقص کارکردگی کے باعث شہریوں کو ریلیف دینے میں بدستور ناکام ہے،بجلی کی بندش سے شہر میں پانی کا بحران بھی شدت اختیار کر تا جا رہاہے۔ پریشان حال عوام سڑکوں پر نکلنے اور احتجاج کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومت،کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کی انتظامیہ نے صورتحال کی بہتری کے لیے فوری طور پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عملی اور ٹھوس اقدامات نہ کیے اور عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو شہر میں امن و امان کی صورتحال بھی خراب ہو سکتی ہے،نیپراکراچی میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر نوٹس لے کر کے الیکڑک کیخلاف قانونی کاروائی کرے۔
تازہ ترین