آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 20؍ربیع الاوّل 1441ھ 18؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

وفاقی بجٹ پاکستان کی معاشی تاریخ کی سیاہ ترین دستاویز ہے،بلال اعجاز شفیع

کراچی (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے۔239 سے دوباررکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے میاں اعجاز شفیع مرحوم کے صاحبزادے میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ قائد نواز شریف نے ہر بجٹ میں عام پاکستانی کے مفادات کو مقدم رکھا، آئندہ بجٹ مستقبل قریب کی وزیراعظم محترمہ مریم نواز شریف پیش کریں گی ۔انہوں نے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے بجٹ کو پاکستان کی معاشی تاریخ کی سیاہ ترین دستاویز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کا بجٹ پاکستان میں غریبوں کے خاتمے کا بجٹ ہے، اعداد کا ہیر پھیر ثابت کرتا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط من وعن مان کر پاکستان کو آئی ایم ایف کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ میاں بلال اعجاز شفیع نے اپنے دفتر میں بجٹ سیشن کی وفاقی وزیر کی تقریر پر پارٹی کے مقامی رہنمائوں سابق ڈویژنل میڈیا کوآرڈی نیٹر عبدالحمید بٹ، خلیل الرحمٰن، افضل بلوچ، میاں خالد رفیق، شاہنواز شانی، عبدالمجید گوشہ، عبید سردار خان، محمد اسلم مغل، سعود مغل اور وحید جان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجٹ کو دیکھنے کے بعد یقین ہو گیا ہے کہ پاکستان کے محنت کشوں، مزدوروں، کاشت کاروں، ٹھیلے والوں سمیت روزانہ اجرت پر کام کرنے والے پاکستانیوں کی حقیقی ہمدرد اور خیر خواہ پاکستان مسلم لیگ (ن)

ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید