• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی سطح پر ہیٹ اسٹروک کیمپس لگائے جائیں،آئی جی سندھ کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ نے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے پیش نظر ضلعی سطح پرہیٹ اسٹروکس/ویو کیمپس لگائے جائیں۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ ہیٹ اسٹروک/ویو کیمپس میں ٹھنڈا پانی، مشروبات ودیگر ممکنہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے،ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیئے آگاہی اقدامات بھی اٹھائے جائیں۔
تازہ ترین