• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ بجٹ آئی ایم ایف کا تیار کردہ عوام کو ریلیف نہیں ملا،مو لانا سلفی

کراچی (پ ر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرحمٰن سلفی نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ آئی ایم ایف کا تیار کردہ بجٹ ہے جس میں عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں۔ ضرورت زندگی کی تمام اشیاء پر ٹیکس لگاکر مہنگائی کا ریکاڈ توڑ دیا گیا ہے جس سےغریب و متوسط طبقہ کی معاشی زندگی اجیرن ہوجائے گی۔ مولانا سلفی نے کہا وزیراعظم عوام کو مشکل وقت میں ساتھ دینے کا کہہ رہے ہیں لیکن اشرافیہ کے تعیش و مراعات میں کوئی کمی نہیں کی جارہی ہے۔
تازہ ترین