• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہاکس بے پر سمندر میں نہاتے ہوئےحساس ادارے کا افسر ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانے کی حدود ہاکس بے کینپ پوائنٹ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،جس کی لاش ایمر جنسی رسپارنس سینٹر کے لائف گارڈز نے نکال کر پولیس کے حوالے کردیا ،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت آغا کے نام سے ہوئی ہے ،متوفی حساس ادارے کا افسر تھا اور دوستوں کے ساتھ پکنک منانےآیا تھا ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی۔

تازہ ترین