• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ فائیو کے تمام میچز پاکستان میں ہونگے، احسان مانی

لاہور ( جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز ملک میں ہوں گے۔ جیو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپر لیگ میچز کے لیے چار اسٹیڈیمز کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز میں پچھلے ایڈیشنز کی وجہ سے کام ہو چکا ہے جب کہ ملتان اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز میں پی سی بی خطیر رقم خرچ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ دو طرفہ سیریز کھیلنے کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ کسی نیوٹرل وینیو کے حوالے سے بات نہیں کر رہا، ایشیا کپ سمیت تمام باہمی سیریز پاکستان میں ہی کھیلنے کی بات ہو رہی ہے۔ امید ہے کہ اگلے برس ایشیا کپ پاکستان میں ہو گا۔ بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسان مانی نےکہا کہ ہمارا مؤقف آج بھی وہی ہے کہ سیریز کھیلنے کے لیے بھارت کو آنے کے لیے پہل کرنا ہو گی اور پاکستان ہی سیریز کی میزبانی کرے گا۔ورلڈ کپ کے بعد کپتان، ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی 3 سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

تازہ ترین