• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

محمد عامر کو کھیلنا مشکل تھا، ڈیوڈ وارنر

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے اعتراف کیا کہ محمد عامر کو کھیلنا ان کیلئے مشکل تھا۔ پاکستان کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس میں وارنر کا کہنا ہے کہ پیسر محمد عامر ایک ورلڈ کلاس بولر ہیں اور جب گیند کو سوئنگ کرتے ہیں تو مشکلات پیش آتی ہیں، سوئنگ اور سیم دونوں ہوں تو عامر کا سامنا کرنا انتہائی دشوار ہوجاتا ہے، پیسر کی بولنگ پر زیادہ اسٹروکس کھیلنے کی بجائے گیندیں چھوڑنے کو ترجیح دی ۔


دریں اثنا وہ پاکستانی کرکٹ مداحوں کے حسن سلوک اور محبت کے معترف ہوگئے ہیں، پاکستانی تماشائیوں نے نہ ان پر جملے بازی کی اور نہ ہی بال ٹیمپرنگ کے حوالے سے کوئی یاد تازہ کی بلکہ انہوں نے کھلے بازوکے ساتھ وارنر کا استقبال کیا۔

تازہ ترین