• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محنت اور اضافی مشق کے باوجود فیلڈنگ خراب، کپتان کا اعتراف

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی)آسٹریلیا کے میچ میں آصف نے دو آسان کیچ چھوڑے اور بیٹنگ میں بھی ناکام رہے۔ کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ آصف علی اس لیےسلپ میں کھڑے تھے کیونکہ بابر اعظم کو ہم نے پوائنٹ پر فیلڈنگ کرائی، جہاں عام طور پر شاداب ہوتے ہیں لیکن وہ ٹیم میں نہیں تھے۔ آصف علی عام طور پر ایک محفوظ فیلڈر ہے اور وہ پہلے بھی سلپ پر فیلڈنگ کرتا رہا ہے۔ لیکن اس کے لئے یہ برا دن تھا۔ اس نے رنز بھی اسکور نہیں کئے جو ہمیں اس سے توقع تھی۔ لیکن ہمیں اسےاور تمام کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ فیلڈنگ ایک پریشان کن مسئلہ ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ ہم سخت محنت نہیں کرتے، ہم بہت سخت کام کرتے ہیں اور ہمارے کوچ ہمیں اضافی مشق بھی کراتے ہیں ، ہمیں اگلے میچ میں اسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے ،کیونکہ اگر آپ روہت شرما ،یا ویرات کوہلی کا کیچ گرا دیں تو آپ کو یہ میچ ہرانے کا سبب بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وارنر جدوجہد کر رہےتھے،پھر ہم نے 67 رنز پر ایک کیچ گرا دیا۔

تازہ ترین