• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15گیندوں پر تین وکٹیں گریں،بیٹسمین سیٹ ہوکر آئوٹ ہوئے

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) سرفراز احمد کہتے ہیں کہ آسٹریلیا سے نہ جیتنا کوئی نفسیاتی بات نہیں ہے۔ ہم متحدہ عرب امارات میں 5-0 سے ہارے لیکن اس سیریز میں ہم نے اپنے اہم کھلاڑیوں کو نہیں کھلایا تھا۔ ہم اچھا چل رہے تھے، جب 140 رنز پر دو وکٹیں گری تھیں لیکن پھر15 گیندوں پر ہماری تین وکٹیں گر گئیں ۔ اس میں بدترین بات یہ تھی کہ تین سیٹ بیٹسمین سافٹ شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوئے۔وہاب کو میں نے کہا کہ آخر تک بیٹنگ کرنی ہے۔ مجھے سری لنکا والا چیمپئنز ٹرافی کا میچ یاد آرہا تھا کہ جس میں ٹیل کے ساتھ میچ جیتا تھا۔ لیکن بدقسمتی سے، وباب کی ایک ایج لگی ۔ میں دعا کر رہا تھا کہ آسٹریلیا ریویو نہ لے۔ لیکن آخر میں انہوں نے اسے ریویو کیا اور انہیں وہاب کی وکٹ مل گئی۔

تازہ ترین