• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی آئی سی کے تحت دستاویزی فلم، پاکستان میں سیاحت کے بہترین مقامات ہیں، خالد محمود ایم پی

لندن (سعید نیازی)پاکستان دنیا کا حسین ترین ملک ہے جس کے بارے میں تاثر بہتر بناکر وہاں سیاحت کا فروغ ممکن ہے۔ اس بات کا اظہار برطانیہ کی معروف تجارتی فرم سی پی آئی سی کے تحت پاکستان جانے والے سوشل میڈیا پر سیاحت کے حوالے سے سرگرم افراد نے ایک تقریب کے دوران کیا، جس کے دوران ان افراد کی پاکستان میں سرگرمیوں کے حوالے سے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے کہا کہ وہ یہ دستاویزی فلم دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں، کیونکہ انہیں خود بھی اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان اتنا خوبصورت ہے، انہوں نے سی پی آئی سی کی اس کاوش کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ فلم ہمیں اپنی نئی نسل کو دکھانا چاہئے تاکہ وہ پاکستان کا وزٹ کریں اور ان کا اپنے وطن کے ساتھ تعلق استوار رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے لاتعداد مقامات ہیں اور اگر سیاحت کو فروغ دیا جائے تو پاکستان کو اتنا زرمبادلہ ملے گا کہ پھر اسے کسی کی مدد کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔ سی پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو ذیشان شاہ نے کہا کہ یہ فلم خوبصورت پاکستان کی صرف ایک جھلک ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس سلسلے کو اب دوسرے لوگ بھی لے کر آگے چلیں، یہ ہمارا دوسرا ٹرپ تھا جس کے دوران سوشل میڈیا پر سیاحت کے حوالے سے سرگرم تقریباً15افراد کو ہم پاکستان لےکر گئے تھے، ہمارے صرف پہلے ٹرپ کی فلم کو 5ملین سے زائد افراد نے دیکھا، اس طرح پاکستان کے بارے میں 50لاکھ سے زائد افراد کے تاثر کو بدلا، اگر ہم تین چار ہزار ایسے افراد کو پاکستان لے کر جائیں تو دنیا بھر میں پاکستان کے بارے میں پھیلائی جانے والی منفی باتوں کا تدارک کرسکتے ہیں کیونکہ آج جو تاثر ہوتا ہے لوگ اسے ہی حقیقت سمجھتے ہیں، پاکستان جانے والے الیکس کو جو کارو اور برائن رئیل نے کہا کہ پہلے لوگ ہمیں ڈراتے تھے کہ پاکستان خوفناک جگہ ہے لیکن جب ہم وہاں گئے تو اندازہ ہوا کہ وہ کتنی خوبصورت جگہ ہے اور وہاں کے لوگ کتنے مہربان اور مہمان نواز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پہلے ہمیں منع کرتے تھے اب وہ بھی پاکستان جانا چاہتے ہین اوروہ مکمل محفوظ اور شاندار ملک ہے۔ انہوں نے ای ویزا کے اجراکا بھی خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر دستاویزی فلم Changing Perception Premiere Pak Tour2019 بھی دکھائی گئی۔

تازہ ترین