آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 20؍ربیع الاوّل 1441ھ 18؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

وزیراعظم کی جانب سے کمیشن بنانے کی حمایت کرتے ہیں، اسٹیفن آصف

برمنگھم (سیمسن جاوید) اوورسیز پاکستانی کرسچنز الائنس کی میٹنگ سینئر وائس چیئرمین کی زیر صدارت ہوئی جس میں جرمنی سے وائس چیئرمین ڈیوڈ جان ،بلجیم سے جوائنٹ سیکرٹری سلیم نجم اور فرانس سے سینئر کوآرڈینیٹر عمانوئیل ناز نے بذریعہ وٹس ایپ شرکت کی اسٹیفن آصف نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے تعمیری اقدامات جن سے اْن کی پاکستان کی عوام سے محبت، وفاداری جھلکتی ہے کی قدر کرتے ہیں اور دس سال سے اندرونی اور بیرونی قرضہ جات کے حجم میں بے پناہ اضافے کی وجو ہات معلوم کرنے کی غرض سے انکوائری کمیشن بنانے کی حمایت کرتے ہیں ایسے اقدامات وزیراعظم کی قوم سے محبت اور اْنسیت کو ظاہر کرتے ہیں، انہوں نے کہا کے وزیراعظم کو اپنے رفقاء کار سے مل کر پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کی بھلائی، ترقی و خوشحالی کے لئے بھی کام کرنا چاہئے تاکہ اقلیتوں میں موجود احساس محرومی اور بے بسی کو ختم کیا جا سکے۔

یورپ سے سے مزید