• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹر مانچسٹر پولیس کے چھاپے،10ڈرگ ڈیلرز گرفتار

مانچسٹر (خورشید حمید/ غلام مصطفیٰ مغل) گریٹر مانچسٹر میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے بری، مانچسٹر، اولڈہم اور سٹیفورڈ کے مختلف گھروں پر چھاپے مارکر دس ڈرگ ڈیلروں کو حراست میں لے لیا۔ گریٹر مانچسٹر پولیس نے چھ مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات جس میں کلاس اے ڈرگ بھی شامل ہے برآمد کرلی۔ گرفتار کئے گئے افراد میں سات مرد اور تین عورتیں شامل ہیں، گریٹر مانچسٹر پولیس ڈسٹرکٹ بری کے سپرنٹنڈنٹ پال واکر کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف حالیہ دنوں میں یہ دوسرا بڑا کامیاب آپریشن ہے جس کے دوران پولیس کو بھاری مقدار میں ڈرگ کلاس اے اور کیش برآمد ہوئی۔ پولیس منشیات کے غیر قانونی کاروبار سے وابستہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کررہی ہے گریٹر مانچسٹر بھر میں پولیس کی ڈرگ ڈیلرز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ پولیس کے مطابق اب تک گریٹر مانچسٹر بھر میں17افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تازہ ترین